یوں تو لڑکیاں ڈائٹ کے معاملے بہت احتیاط سے کام لیتی اور کیلوریز سے پاک کھانا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں تاہم ویڈیو میں نظر آنے والی اس پیٹو لڑکی کو اگر ہم کھانا کھانے کی شوقین کہیں توکچھ غلط نہ ہوگا جس نے ہزاروں کیلوریز والے درجنوں پین کیک منٹوں میں چٹ کردیئے۔
جاپان سے تعلق رکھنے والی یوکا کے ہیوی کریم،چاکلیٹ اور پھلوں سے سجے 23پین کیک کے تین ٹاوربنائے اور پھر اُنہیں چند میں کھانے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔
واضح رہے فوڈ ایٹر یوکا اس سے قبل بھی کئی کھانے کے مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور اکثر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتی رہتی ہے۔