• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکرز کنٹریکٹر کی ہڑتال ختم، پنجاب کو سپلائی بحال

Oil Tankers Contractor Ends Strike Supply Restored In Punjab

آئل ٹینکرز کنٹریکٹر نے ہڑتال ختم کردی، جس کے بعد پنجاب حکومت نے خدمات پر سیلز ٹیکس 31دسمبر 2017ء تک مؤخر کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا،پنجاب کو تیل کی سپلائی بحال کردی۔

ترجمان آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن انور سادات نے بتایا کہ ترسیل بند ہونے پر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے رابطہ کیا اور مسئلہ فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے خدمات پر 16 فیصد سیلز ٹیکس 31 دسمبر 2017ء تک مؤخر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد آج صبح سے شروع ہونے والی ہڑتال ختم کرکے پنجاب میں تیل کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین