• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی سڑک پر ایک دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھنے میں آئی جب مصروف شاہراہ پر ایک شتر مرغ مٹر گشت کرتادکھائی دیا۔

یہ مناظر برطانیہ کی کاؤنٹی یں دیکھے گئے جہاں سڑک پرتین آسٹریلین شتر مرغ نہ صرف آزادی سے گھوم رہے تھے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی خوب محظوظ کر رہے تھے۔

یوں سڑک کے بیچوں بیچ گھومتے شتر مرغوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر سے بے حدمحظوظ ہوئے اور یہ مناظ راپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلین شتر مرغ کی فیملی اپنے مالک کے پنجرے سے بھاگ نکلی تھی تاہم کچھ گھنٹوں بعد شرارتی شتر مرغوں کو پکڑ کر سڑک کلئیر کروائی گئی اور اُنہیں مالک کے حوالے کردیا گیا۔

تازہ ترین