• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملیرمیں منشیات فروشوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

Karachi Drug Sellers Shot Policeman Dead In Malir

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں پولیس اہلکار کی شہادت کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار ساتھیوں کے ہمراہ بغیر وردی اور بلٹ پروف جیکٹ کے چھاپے پر گیا تھا، منشیات فروشوں سے فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار بلال شہید ہوگیا۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملیر کے علاقے صاحب داد گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر پولیس اہلکار بلال نے 3 ساتھیوں کے ہمراہ منشیات فروش شہزاد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔

شہید اہلکار بلال وردی اور بلٹ پروف جیکٹ کے بغیر چھاپے پر گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شہزاد کی حراست کے بعد اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، ایک گولی بلال کے سینے پرلگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد شہزاد کے ساتھی فائرنگ کے بعد اسے چھڑاکرلے گئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے صاحب داد گوٹھ میں سرچ آپریشن کےدوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،اس دوران شہزاد کے اہل خانہ کی جانب سے شدید مزاحمت بھی کی گئی۔

تازہ ترین