• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سال قبل اغوا ہوئی خاتون صحافی افغانستان سے بازیاب

Woman Journalist Recovered From Afghanistan

دو سال قبل 2015ء میں لاہور سے اغوا ہونے والی خاتون صحافی کو مشرقی افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا، زینت شہزادی کو حساس اداروں اور قبائلی عمائدین کی کوششوں سے بازیاب کرایا گیا۔

لاپتہ افراد کے لیے قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے زینت شہزادی کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیںپاک افغان سرحد کے قریب سے بازیاب کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون صحافی کو چند غیرریاستی عناصر اور دشمن ایجنسیوں نے اغوا ء کیا تھا تاہم انہیںبازیاب کرالیا گیا ہے جس کے لیے بلوچستان اور خیبرپختونخوا ہ کے قبائلی رہنمائوں نے اہم کردار کیا۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے یہ بھی بتایا کہ میں نے خود خاتون صحافی کی والدہ کو بازیابی کی اطلاع دی۔

زینت شہزادی کی گمشدگی کا معاملہ مارچ 2016 ء میں اس وقت نمایاں ہوا تھا جب ان کے بھائی صدام نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔

تاحال زینت یا ان کے خاندان کے جانب سے ان کی رہائی یا اس سے جڑے واقعات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

زینت شہزادی لاہور کے ایک مقامی چینل کے لیے کام کرتی تھیں۔

 

تازہ ترین