• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو کرپٹ کہنے والوں کو کرپشن آج نظر آئی؟چیئرمین نیب

Those Called Nab Corrupt Institution Now See Corruption Chairman Nab

چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کو کرپٹ کہنے والوں کو کرپشن آج نظر آئی ہے ،جب اقتدار تھا اس وقت ایسا کیوں نظر نہیں آیا؟

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نیب کے ادارے کو ٹھیک کروں گا تمام فیصلے خود میرٹ پر کروں گا، اب جہاں کرپشن کا سر نظر آئے گا وہاں نیب ضرور جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز کہا کہ نیب ایک کرپٹ ادارہ ہے نیب کو کرپٹ ادارہ کہنے والوں کو اب کرپشن نظر آئی ہے،جب میں نے چارج سنبھالا ہے تو نیب کو کرپٹ کہنے کا کیا مطلب ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات آئین کے تحت تمام اداروں پر لاگو ہوتے ہیں، ریفرنسز میں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے تمام ریفرنسز کی خود نگرانی کروں گا۔

تازہ ترین