• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ :ٹرک کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد، 2 گرفتار

Kohat Explosive Material Recovered From Truck Two Arrested

کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

کوہاٹ پولیس نے ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ڈی ایس پی کے مطابق کوہاٹ ٹنل کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک ٹرک کی تلاشی لی، جس کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں 110کلاشنکوفیں، مختلف بور کے 94پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ملزمان اسلحہ درہ آدم خیل سے جنوبی وزیرستان منتقل کر رہے تھے ،پولیس نے گرفتار ملزمان سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

تازہ ترین