• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلتی بس پر چڑھ کر سفر کرتے لوگ تو آپ نے اکثر و بیشتر دیکھے ہونگے لیکن ٹرین سے لٹک کر سفر کرنیوالے ان جیسے سرپھرے نوجوان شاید ہی کہیں دیکھے ہوں۔

فرانس میں پیرس ریلوے اسٹیشن پر موجود یہ نوجوان اسٹیشن پر رُکی ریل دیکھ کر انتظامیہ سے نظر بچا کر ٹرین پر چڑھ گئے اور پھر جیسے جیسے ٹرین تیزی سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہی یہ انوکھے مسافر ٹرین کی چھت پر دوڑتے اور تمام مناظر کیمرے میں محفوظ کرتے دکھائی دیئے۔

جان داؤ پر لگا کر خطروں سے کھیلنے کا شوق تو بہت لوگوں کو ہوتا ہے تاہم ذرا کی غلطی یا پھر بد قسمتی آڑے آجائے تو انسان کو یقیناًلینے کے دینے بھی پڑ سکتے ہیں۔

تازہ ترین