• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، رانا ثناء

News Of Conflicts In Pmln Is Baseless Rana Sana

وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹیک اوور کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہباز شریف سمیت پوری پارٹی کو نوازشریف کی قیادت پر اعتماد ہے، کوئی بھی قیادت کے خلاف جانے کا تصور نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاض پیرزادہ نے جوبات کی وہ ان کی اپنی رائے ہے،شہبازشریف کبھی تصوربھی نہیں کرسکتےکہ وہ نوازشریف کی قیادت کیخلاف کوئی قدم اٹھائیں۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ تا ثر دیا جارہا ہے کہ نوازشریف محاذآرائی چاہتے ہیں،ساڑھےچارسال اداروں کےساتھ محاذآرائی نہیں کی،قومی اداروں کے ساتھ محاذآرائی نہ کرنے کی پالیسی نوازشریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جوفیصلہ کریں گے ہم ساتھ دیں گے،نوازشریف کےفیصلےمیں شہبازشریف اورحمزہ شہبازبھی ان کے ساتھ ہوں گے، محاذآرائی تب ہوتی ہے جب عدالتوں میں پیش نہ ہوتے اورفیصلے پرعمل نہ کرتے۔

وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کےقیام کے خلاف بات کی تومجھےبھی پارٹی قیادت نےخاموش کرادیا۔

تازہ ترین