• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہ چاہتے ہوئے بھی فاروق ستار کو سربراہ تسلیم کیا،سلمان بلوچ

Unwillingy Accepted Farooq Sattar As Chief Of Mqm Salman

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پارٹی رکنیت ختم کیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی فاروق ستار کو سربراہ تسلیم کیا،یہ لوگ ایم کیوایم کو ختم کرنا چاہتے ہیں،پارٹی کسی کی جاگیر نہیں،مجھے کوئی نہیں نکال سکتا۔

سلمان مجاہد بلوچ نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضمیرکےمطابق سچ بولا، عوامی ایشوز کو سامنے لارہا تھا،پارٹی رہنما پی ایس پی سے ملاقاتیں کررہے ہیں اس سے ہمارا دل دکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے ایک اور رہنما نے ڈاکٹر صغیر سے ملاقات کی،بارشوں کےدنوں میں فاروق ستار نےڈیفنس میں مصطفیٰ کمال سےملاقات کی،ارم فاروقی کو پارٹی سے نکالنے کا بدلہ مجھ سے لیا گیا۔

سلمان مجاہد بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں تقسیم موجود ہے،اس تقسیم کی 3 وجوہات ہیں، عہدے،پیسہ اورپارٹی پرگرفت، نہیں بتایا گیا میں نے کس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،آنے والے دنوں میں بہت سی باتوں سے پردہ اٹھاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال میں کسی جماعت میں نہیں جارہا،مجھے اورمیرے خاندان کی زندگی کوخطرات لاحق ہیں،مصطفیٰ کمال نےشہرکی خدمت کی ہے،زرداری صاحب منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،ان کی قدرکرتا ہوں،آج کے بعد احترام کا رشتہ ختم ہوگیا۔

سلمان بلوچ کہتے ہیں کہ3مارچ 2016 سےایم کیوایم پاکستان کےرہنماپی ایس پی کےلوگوں سےرابطہ میں تھے، ارم کوپارٹی میں نہ لانے کیلئے ہماری باجیوں اورہم نےآواز اٹھائی، ارم فاروقی فاروق ستار اور کامران ٹیسوری کی بہت قریبی سمجھی جاتی ہیں،عامرخان ،خواجہ اظہار اورفیصل کا کچھ نہیں بگاڑسکتے،تومجھےپارٹی سےنکال دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عامرخان، فیصل سبزواری، خواجہ اظہار، فرقان طیب، شکیل احمد کا دوسرا گروپ ہے، فاروق ستار، کامران ٹیسوری، کنورنوید، خواجہ سہیل اورمنصور ان کاالگ گروپ ہے۔

تازہ ترین