• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی سے دنیابھر میں 90 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، تحقیق

Heavy Pollution Killed 9 Million People Worldwide Research

آلودگی انسانی جان کیلئے خطرہ بن گئی ،2015 میں آلودگی دنیابھر میں 90 لاکھ افراد کی موت کا سبب بنی،بھارت میں سب سے زیادہ 25 لاکھ ہلاکتیں ہوئیں۔

Polution-222

برطانوی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آلودگی انسانی جان کیلئے خطرہ بن گئی ہے ،آلودگی سے بھارت میں 25لاکھ اور 18 لاکھ چین میں ہلاکتیں ہوئیں ۔

آلودگی سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب فضائی آلودگی بنی،فضائی آلودگی سے65 لاکھ اور آبی آلودگی سے 18 لاکھ افراد جان سے گئے۔

Polution333

آلودگی سے ہونے والی 92 فیصد اموات غریب اور اوسط آمدنی والے ملکوں میں ہوئیں۔برطانوی تحقیقی جرنل کی رپورٹ کی تیاری میں 40 بین الاقوامی سائنسدانوں نے حصہ لیا۔

تازہ ترین