• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد:موبائل فون پر چھیڑنے کا تنازعہ،ایک شخص ہلاک

Tease Attitude On Mobile Phone In Faisalabad One Dead

فیصل آباد میں موبائل فون پر کالیں کرکے تنگ کرنے کے تنازعے نے ایک شخص کی جان لے لی۔

سکیورٹی گارڈ مختار 17 سالہ مدثر کو کالیں کر کے تنگ کرتا تھا، مدثر نے منع کیا تو گارڈ نے گولی مار کر اس کی جان لے لی ،
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نڑوالا روڈ پر واقع ہاوسنگ کالونی کے سیکورٹی گارڈ مختار اور 17 سالہ مقتول مدثر کے مابین تلخ کلامی ہوئی ۔اس دوران مختار نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مدثر شدید زخمی ہو گیا اور الائیڈ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین