• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو گیم کے کریکٹرز جمع کرکے عالمی ریکارڈ بنا نے والی ناروین لڑکی

سن 1986کے مشہور ویڈیو گیم 'دی لیجنڈ آف زیلڈاجہاں بچوں سمیت بڑوں میں بے حد مقبول ہے وہیں اس کے کئی مداح بھی اس ویڈیو گیم سے منسوب کئی اشیاء اپنے پاس جمع رکھنے کا بھی خوب شوق رکھتے ہیں۔

ناروے سے تعلق رکھنے والی ایسی ہی لڑکی بھی اس ویڈیو گیم کے سحر میں ایسی جکڑی ہے کہ اس نے ابتک 'دی لیجنڈآف زیلڈاکے کٹی کریکٹرز مختلف شکل میں اپنے پاس جمع کر لئے ہیں ۔

کریکٹرز مختلف شکل میں اپنے پاس جمعکرنے پر اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرلیا گیا ہے۔ اس لڑکی کے پاس اس گیم کے ہزاروں کھلونے اور اس کی تھیم پر مبنی کئی اشیاء کی شکل میں موجود ہیں جو وہ سن 2008 سے اپنے پاس جمع کر رہی ہے۔

تازہ ترین