• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا شام کے بعض علاقوں کی تعمیر نو کیلئے مالی امداد کا اعلان

France Announces Funding For Reconstruction Of Some Areas Of Syria

فرانس نے جنگ زدہ ملک شام کے بعض علاقوں کی تعمیر نو کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ یورو سے زائد کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ امداد اُن علاقوں کے لیے مختص ہو گی، جن پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا قبضہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے اپنی عسکری مہم کے دوران حاصل کیا ہے۔

اس عسکری تنظیم کو امریکی حمایت حاصل ہے اور یہ شامی کردوں اور سنی عرب قبائل کے افراد پر مشتمل ہے۔ اس امداد کا اعلان فرانسیسی وزیر خارجہ نے کیا۔

 

امداد کے اعلان میں بتایا گیا کہ یہ بارودی سرنگیں ختم کرنے، خوراک اور بے دخل افراد کی دوبارہ بحالی کے لیے وقف ہو گی۔

دوسری جانب فرانس کے وزیر خارجہ ژاں ایو لیدریاں نے الرقہ میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی پسپائی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

فرانس نے داعش پر دارالحکومت پیرس میں سن 2015 میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا الزام لگایا تھا۔اس حملے میں 90افراد مارے گئے تھے۔

تازہ ترین