لاہور سبزہ زار کے علاقہ کھاڑک اسٹاپ کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کھاڑک اسٹاپ کے قریب واقع فرنیچر مارکیٹ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ کی دوسری دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور 2 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔