• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں پولیس مقابلہ ملزم ہلاک ، ملیر اور اورنگی سے 2گرفتار

Police Encounter Suspect In Different Areas

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ملیر سٹی اور اورنگی سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زمان ٹائون میں نورانی قبرستان کے قریب 2 ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ ،رقم اورموبائل فون ملا ہے۔

ایس ایس پی ملیر رائوا نوار کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروش وقار کو گرفتار کرلیا،ملزم منشیات کی ڈلیوری دینے آیا تھا، ملزم نے پٹیل پاڑا، پرانی سبزی منڈی اور شانتی نگر میں منشیات کی سپلائی کا نکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اورنگی کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل سیف الرحمن کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

تازہ ترین