• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشروم کو ان کے خواص کی بنا پر ’میجک مشرومز‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان میں صحت کے خزانے پوشیدہ ہوتے ہیں۔ اب اچھی خبر یہ ہے کہ مشرومز اداسی اور ڈپریشن کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

لندن کے مشہور امپیریل کالج کے ماہرین نے کہا ہے کہ میجک مشرومز میں ایک مرکب ’سائلوسائبن‘ پایا جاتا ہے جو ڈپریشن کو دور کرسکتا ہے۔

حالیہ تجربات میں ڈپریشن کے 20 ایسے مریض لیے گئے جن پر دوا اثر نہیں کررہی تھی۔ ان سب مریضوں کو مشروم میں پائے جانے والے مرکب سائلوسائبن کی پہلے ہفتے تک 10 ملی گرام مقدار دی گئی۔ اس کے بعد بعد اگلے ہفتے تک 25 ملی گرام خوراک دی گئی۔

ان میں سے 19 افراد کو پہلی خوراک دیتے ہی ان کے دماغ کے اسکین کئے گئے اور اس کے بعد دوسری اور تیسری خوراک کے بعد بھی دماغی اسکین کیے گئے۔

جب پہلے اور بعد میں کئے گئے اسکین کا باہمی جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ دماغی گوشے ایمگڈالا میں خون کی فراہمی کم ہوئی ہے۔ جبکہ دماغ کے ایک اور گوشے میں جو ڈپریشن سے وابستہ ہوتا ہے، استحکام دیکھا گیا۔

دماغی اسکین کے علاوہ ڈپریشن کے مریضوں سے سوالنامے بھی بھروائے گئے تمام مریضوں نے ڈپریشن میں کمی کا اعتراف کیا بلکہ کہا کہ ان کا دماغ کسی کمپیوٹر کی طرح ری سیٹ ہوکر مایوسی سے امید کی جانب چلا گیا ہے۔

دوسری خوراک کے بعد یہ اثر کئی ہفتوں تک جاری رہا۔’ہم نے پہلی مرتبہ ڈپریشن میں مبتلا افراد میں یہ ثابت کیا ہے کہ باقی علاج ناکام ہونے کی صورت میں سائلوسائبن سے ان کا علاج کیا جاسکتا ہے،۔

ڈاکٹر روبن کارہرٹ ہیرس نے کہا کے مطابق سائلوسائبن مریضوں کو ڈپریشن سے نکلنے کی فوری چھلانگ فراہم کرسکتے ہیںتاہم ماہرین نے اعتراف کیا کہ اس میں چند لوگوں کو ہی شامل کیا گیا تھا اب یہ ٹیم مشرومز کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد پر استعمال کرے گی۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ڈپریشن کے مریض مزید تحقیق کے بعد ہی اس سبزی کو استعمال کریں تو بہتر ہوگا۔

تازہ ترین