• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے ڈولفن فورس کا معیار ترکی جیسا ہی ہوگا ،شہباز شریف

Hopefully The Quality Of Dolphin Force Will Be Like Turkey

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈولفن فورس کا آئیڈیا ترکی سے لیا گیا، امید ہے معیار بھی ویسا ہی قائم کیا جائے گا۔

اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کےلیے لاہور کے بعد ڈولفن فورس کا دائرہ فیصل آباد ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ملتان اور بہاولپور تک بڑھانے کےلیے 696جوانوں کی پاس آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی نظریں ڈولفن فورس پرہیں امید ہے فورس کے جوان جرائم پر قابو پانے کےلیے مثالیں قائم کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔پولیس کی تربیت پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں،ڈولفن فورس پولیس کے بہترین امیج کےلیے اپنا کردار ادا کرے۔

پاسنگ آؤٹ کے موقع پر ڈولفن فورس کے جوانوں نے مارچ پاسٹ اور عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین