• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی اظہار رائے کے حق پر پختہ یقین رکھتا ہوں،نواز شریف

Govt Must Respect Freedom Of Speech On Social Media Nawaz

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے حق پر پختہ یقین رکھتا ہوں،مخالفانہ سیاسی نقطہ نظر کو جبراً دبانا قابل مذمت ہے۔

نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے مؤقف کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی اور انہیں ہراساں کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی رائے پر حملہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی قانون، شائستگی اور اپنی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار یا کسی دوسرے کی رائے سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آزادی اظہار رائے کے حق پر پختہ یقین رکھتا ہوں لہٰذا وزارت داخلہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور گمشدہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سمیت، آزادی اظہار رائے کا احترام اور تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

 

تازہ ترین