• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کامعاملہ آئی سی سی کے سپرد

Pcb Handover Spot Fixing Case To Icc

پی سی بی نے سرفراز احمد کواسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کامعاملہ آئی سی سی کے سپرد کردیا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ الزامات کی مکمل چھان بین کرےگا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم مینجمنٹ اورپلیئرزکےانٹرویوزآج کرے گا،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے اے سی ایس یو کی آج رات ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الزامات کی مکمل چھان بین و تحقیقات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرےگی۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کوغیرمتعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے شخص نے ہوٹل میں سرفراز کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تھی تاہم سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے ہی روز اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا ۔

سرفراز احمد نے لاہور میں ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل اعظم کو بھی پیشکش سے متعلق بتادیا تھا۔

 

تازہ ترین