• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی عبدالقوی کے دل کی بائیں شریان بند ہے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ

Veins Of Mufti Abdul Qavi Heart Is Closed Medical Superintendent

ملتان کے انسٹیٹیویٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر علوی کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کےدل کی بائیں شریان بند ہے۔

ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ پولیس کو ان کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ادھر مقتولہ قندیل کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی جانب سے مقدمے سے دستبردار ہونے کے لیے انہیں کروڑوں روپے کی آفر کی جارہی ہے۔

ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج اور ماڈل قندیل بلوچ قتل کے نامزد گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی مکمل کرلی گئی۔

میڈيکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر علوی کے مطابق مفتی عبدالقوی کے دل کی بائیں شریان بند ہے، اس لیے انہیں مزید زیر علاج رکھا جائے گا جبکہ اگلی انجیو گرافی کے بعد مزید علاج کا فیصلہ ہوگا،پولیس کو ان کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت فی الحال نہیں دی جاسکتی۔

ادھرمقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے مفتی عبدالقوی کو اصل اور مرکزی ملزم قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں کیس سے دستبردار ہونے کیلئے مفتی عبدالقوی کی جانب سے کروڑوں کی آفر کی جارہی ہے لیکن وہ بیٹی کا خون پیسے کے لالچ میں آکر فروخت نہیں کریں گے ۔

انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیس پر نظر رکھیں تاکہ مرکزی ملزم عبدالقوی کو قرار واقعی سزا مل سکے ۔

قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نےجمعرات کے روز مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھالیکن چند گھنٹوں بعد ہی انہیں دل کی ہوگئی،اس وقت سے مفتی عبدالقوی ملتان کے انسٹویٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج ہیں۔

 

تازہ ترین