• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان

Sri Lanka Team Announces For T 20 Series With Pakistan

پاکستان کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہورہا ہے جس کا آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکن ٹیم مینجمنٹ نے سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں کپتان اُپل تھرنگا کے پاکستان آنے سے انکار پر تھیسارا پریرا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکن کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے والے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دلشان موناویرا، دنوشکا گونا تھلکا، سدیرا سمارا وکرمے، آشان پریانجن، لاہیروگومیج، مہیلا ایڈواٹے، سیکوگے پرسانا، وشوا فرینیڈو، ایسورو ادانا، جیفری ونڈرسے اور چیترنگا دی سلوا شامل ہیں۔

ٹیم میں لیستھ مالنگا، سارنگا لکمل، دنیش چندیمال اور اکیلا دھننجا کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین