• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت 2014ء سےترقی کی راہ پر ہے،عشرت حسین

Country Economy Since 2014 On Th Path Of Developmentishrat Hussain

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ 2014ء سے ملکی معیشت اوپر جارہی ہے اور ہم ترقی کی راہ پر آگے ہیں ۔

ایک بیان میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مایوسی کی باتیں درست نہیں ،گزشتہ 3برس سے پاکستانی معیشت ترقی کررہی ہے ،تاہم دوہرے خسارے کی مشکل ہے جس کا انتظام ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت رجحان اور اعتماد پر چلتی ہے، اس لیے ہیجانی کیفیت نہ پیدا کریں جب کہ اسٹیٹ بینک کو با اختیار اور غیرسیاسی کیا جائے۔

تازہ ترین