• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا انتخابات سے قبل سب کے احتساب کا مطالبہ

Jamaat E Islami Leader Demands Accountability For All Before Elections

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم سپریم کورٹ کی پشت پر کھڑی ہے ،اگلے انتخابات سے پہلے سب کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہوں ،چوروں کو اڈیالا جیل تک پہنچایا جائے ۔

صوابی میں جلسہ عام سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے خود کو بھی احتساب کے لئے پیش کیا اور کہا کہ مجھ سمیت سب کا احتساب کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ لوگوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ،پاناما میں شامل لوگوں کو پکڑا جائے ،عوام کواسلامی انقلاب کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ صدرپاکستان نےکہاہےکہ اس حکومت نے1480ارب روپےقرض لیا،جب تک اسٹیٹس کورہےگا،نوازشریف اورزرداری جیسےلوگ آتےرہیںگے۔

تازہ ترین