• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف برادران میں نوراکشتی چل رہی ہے ، شفقت محمود

Sharif Brothers Is Going On With Fake War Shafqat Mehmood

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حصے بخرے ہوتے نظر آرہے ہیں ،شریف برادران میں نورا کشتی چل رہی ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کہا کہ حکمران جماعت کے کئی رہنمائوں کے رویوں میں تبدیلی نظر آرہی ہے ، ریاض پیرزادہ نواز شریف کی قیادت پر عدم اعتماد کر چکےہیں ۔

انہوں نےن لیگ پر مزید وار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست میں کوئی فرق نہیں ، یہ صرف نورا کشتی اور دکھاوے کی جنگ ہے، شہباز شریف کوئی نیا چہرہ نہیں لائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کیخلاف ماڈل ٹاون میں 14 افراد کے قتل کا کیس ہے، حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شہباز شریف کا نام ہے ، ان کی کارکردگی مایوس کن ہے ، بڑے منصوبے مال کمانے کیلئے ہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ مریم نواز صاحبہ فرماتی ہیں کہ یہ ڈکٹیٹر شپ ہے ، وفاق میں مسلم لیگ اور پنجاب میں چچاشہباز شریف کی حکومت ہے ۔

تازہ ترین