• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہلی کے فیصلے میں کرپشن و منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی ،دانیال عزیز

Corruption And Money Laundering No Proved In Disqualified Decision Daniel Aziz

وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے عدالتی فیصلے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی ، عدلیہ کی توہین کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کے کیس کو پاناما نہیں اقامہ کیس کہنا چاہیے، جس کا سارا زور اثاثوں پر ہے، نااہلی کے فیصلے میں جس بلیکس لا ڈکشنری کا سہارا لیا گیا اس میں لفظ اثاثے کی کوئی تشریح ہی نہیں، قابل وصول کی تشریح بھی مستند کے بجائے آن لائن بزنس ڈکشنری سے لی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کی توہین کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، بطور ایم این اے اور شہری میرے حقوق بھی آئین میں واضح ہیں۔

دانیال عزیز نے یہ بھی کہا کہ اگر نظر ثانی اپیل کا تفصیلی فیصلہ آگیا ہوتا تو سوالات کے جواب مل چکے ہوتے، نواز شریف کو ایف زیڈ ای سے پیسے لینے تھے جو انھوں نے نہیں لیے، اس لئے وہ پیسے اثاثہ ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ بلیکس لاڈکشنری کے تحت کیا گیا لیکن اس ڈکشنری کے کسی بھی ایڈیشن میں لفظ اثاثے کا مفہوم درج نہیں ہے ۔

تازہ ترین