• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر میچ میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتح دلانا ہدف ہے، بابر اعظم

Target Every Match Win Through My Performance Babar Azam

پاکستان ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہر میچ میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو فتوحات دلانا میرا ہدف ہے ۔

بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کے 4 میچوں میں 2سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 303 رنز بنارکھے ہیں ،وہ اس وقت سیریز میں زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ سری لنکا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری اننگز ٹیم کی جیت کے کام آئی، میری ہر میچ میں ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتح دلائوں،اہداف کے حصول کیلئے میں سخت محنت کے تسلسل کو برقرار رکھوں گا۔

تازہ ترین