• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی سے 2افراد گرفتار، راکٹ، بارودی سرنگیں برآمد

2 Arrested From Karachi As Weapons Recovered

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی علاقے میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران پک اپ سے متعدد راکٹ اور بارودی سرنگیں برآمد کرکے کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار کرلئے۔

ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ نے میڈیا کو بتایاکہ نیو کراچی صنعتی علاقے میں ایس ایچ او عرفان آصف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسنیپ چیکنگ کے دوران لوڈنگ پک اپ سے کپڑے کے ڈھیر میں چھپے ہوئے تین راکٹس ،5 بارودی سنگیں، ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران دوملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت محمد سلطان اور عبدالرحمان عرف شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، جنہوں نے پک اپ شریف آباد سے کچھ دن قبل چوری کی تھی۔

گرفتار ملزمان راکٹ اور بارودی سرنگیں کراچی میں دہشت گردی کی بڑی واردات کرنے کی نیت سے لے کر آئے تھے،ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

تازہ ترین