• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد:انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

Wanted Human Smuggler Arrested From Faisalabad

ایف آئی اے نے فیصل آباد انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم محمد اسحاق ریحان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو فیصل آباد کے علاقے تاج کالونی میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم محمد اسحاق ریحان نے لوگوں سے عمرے پر بھجوانے کے سلسلے میں 41 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

ملزم کو ریمانڈ کے لیے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے اتوار کے روز پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین