• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کل کراچی آئیں گے: عمران اسماعیل

Imran Khan Will Be In Karachi Tomorrow Imran Ismail

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان چاروزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دورۂ کراچی کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات ،ورکرز کنونشن سے خطاب اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیاسی پرچم کی رونمائی کریں گے۔

تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے میٹروول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین چار روزہ دورے پر آرہے ہیں۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے کراچی کے دورے کے دوران پارٹی معاملات دیکھنے کے علاوہ سندھ میں ہونے والے جلسے اور تاجروں صنعتکاروں، بلدیہ فیکٹری کے متاثرین کے ورثاء سے ملاقات کریں گے۔

عمران اسماعیل نے بتایا کہ عمران خان 24اکتوبر کو ہونے والے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ کراچی کی دو بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیاسی پرچم کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

تازہ ترین