• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور :این اے فورضمنی انتخاب، خواتین سپورٹر فعال

Peshawar Na Former Election Women Supporting Act

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فور پشاورکے ضمنی انتخاب کےلیے انتخابی مہم ختم ہونے کو ہے اور مردوٕں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ اپنے امیدوار کے لیے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرسکیں۔

دیگر حلقوں کی سیاسی کارکن خواتین بھی حلقے میں کئی دنوں سے موجود ہیں اور پہلی بار گلی محلوں میں ان کے نعرے بھی گونج رہے ہیں۔

خواتین کارکن نہ صرف عورتوں بلکہ مردوں کو بھی قائل کر رہی ہیں کہ ان کے امیدوار کو ووٹ اور اپنی خواتین کو الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت بھی دیں۔

تمام پارٹیوں اور امیدواروں کی حامی خواتین انتخابی مہم کے اس آخری مرحلے میں سر توڑ کوشش کر رہی ہیں کہ وہ عورتوں کا قائل کرکے ہر صورت ان کا ووٹ حاصل کریں ۔

تمام سیاسی جماعتوں کی خواتین کارکنان پر امید ہیں کہ انتخابات کے روز خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

تازہ ترین