• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،اورنگی میں ڈیزل ٹینکر میں دھماکا،2 افراد زخمی

2 Injured In Karachi Orangi Town Tanker Blast

کراچی کے علاقے اورنگی میں ڈیزل ٹینکر میں ویلڈنگ کے دوران دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ موڑ کے قریب ڈیزل کا چھوٹا ٹینکر الٹ گیا۔

ٹینکر میں ویلڈنگ کے دوران گیس بھرنے کے باعث دھماکا ہوا گیا،خوش قسمتی سے دھماکے کے وقت ٹینکر خالی تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں2افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کی شناخت رحمان اور شہریار کے نام سے کی گئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین