• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک کرتے وقت نا ہینڈ بریک لگائی نا موٹر بند کی

ڈرائیونگ کرنا ہر ایک کی بس کی بات نہیں کیونکہ ڈرائیونگ کے دوران خاص احتیاط کرنی پڑتی ہے بصورت دیگر خاصانقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ڈرائیور کی لاپرواہی سے بھاری بھرکم ٹرک الٹا چل پڑا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک لاپرواہ ڈرائیورنے ٹرک روڈ پر پارک کیا لیکن نا ہینڈ بریک لگائی نا ہی موٹر بند کی ،اس لاپرواہی کے نتیجے میں ٹرک الٹا چل پڑا اور فٹ پاتھ پر چڑھتے ہوئے چار اسٹریٹ لائٹس روند ڈالی۔

واقعے کی خبر ملتے ہی ڈرائیور نے دوڑیں لگادیں جس کے بعد بالآخر اس ٹرک کو قابو کرلیاگیا۔

تازہ ترین