• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹیڈ فلموں کے دیوانے تیار ہوجائیں، ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈفلم 'دی اسٹارکی نئی میوزک ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

ہدایتکارٹیموٹھی ریکارٹ کی اس دلچسپ فلم کی کہانی بونامی ایک ایسے ننھے گدھے کے گِرد گھوم رہی ہے جو بہادری میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر مشکلا ت کے شکار دیگر جانوروں کی مدد کرتا ہے ۔

جانوروں میں اپنی بہادری کی وجہ سے ہیرو بننے والے بوکی وجہ سے تمام جنگل میں کرسمس کی تقریبات کو چار چاند لگ جاتے ہیں/ اور تمام جانور بوکے کارناموں کے معترف اوراس کے شکر گزار ہو جاتے ہیں۔

جینی میگی کُک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکاراسٹیون یؤن ،کیلی کلارکسن، کیگن مائیکل،اینتھونی ایڈرسن، اوپرا ونفرے ،کرسٹین چین ویتھ، جینا روڈریگیوز، کرسٹوفر پلمر،پیٹریشیاہیٹر اور ٹیلر پیری سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

18ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یسونی پکچرز اینیمیشین کی تیارکردہ یہ کامیڈی ایڈونچر فلم رواں سال 10نومبر کو کولمبیا پکچرز کے بینر تلے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین