• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں سالانہ کیک اینڈ بیک شو 2017کا انعقاد کیا گیا جہاں کیکس اور کپ کیکس کی شاندار ورائٹی لوگوں کے منہ میں پانی بھرلائی۔

3 روز تک جاری رہنے والے اس کیک اینڈ بیک شو میں مختلف اسٹائل اور ڈیزائن کے کیک اسٹینڈز کی زینت بنائے گئے جن سے بکھرتی لذیذ خوشبوؤں نے لوگوں کو بے اختیار اپنی جانب کھینچ لیا۔

اس شو میں جہاں تیار آئٹمز پیش کیے گئے وہیں کیک بنانے کے شوقین افراد کے لیے درجنوں ایسے اسٹال بھی لگائے گئے جہاں کیک کی سجاوٹ کے لیے استعمال ہونے والے ایک سے بڑھ کر ایک لوازمات موجود تھے۔

اپنے نوعیت کے اس دلچسپ اور مزیدار شو کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد نے اس ایونٹ کا رُخ کیا۔

تازہ ترین