• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،مختلف علاقوں میں رینجرز کارروائیاں،4ملزم گرفتار

Rangers Operation In Different Areas Of Karachi With 4 Arrested

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد ہواہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے گرفتاریوں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ درخشاں میں کارروائی کے دوران ملزم اکرم عرف گنجا گرفتار ہوا، جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

ملزم بھتہ خوری اور اسلحہ کی غیرقانونی خریدوفروخت سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

فیریئر میں کارروائی کے دوران دو ملزمان اکرام علی اور انور علی گرفتار ہوئے، ملزمان ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پریڈی میں کارروائی کے دوران ملزم سید محمد امبر رضا زیدی گرفتار ہوا،یہ ملزم چوری شدہ گاڑیوں کی خریدوفروخت میں ملوث ہے۔

تازہ ترین