• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی افریقی ملک کینیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم میں شامل افراد کے زیر استعمال تھا۔ ایک ہوٹل سے پرواز کرنے کے فوری بعد یہ جھیل نکارو میں گر گیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار تمام 5 افراد میں سے کسی کے بھی بچنے کی امید نہیں ہے۔

جھیل میں گرے ہیلی کاپٹر اور لاشوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین