• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیاتی انجینئرنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سےزیادہ خطرناک ہوگی،پوٹن

Genetic Engineering Will Be More Dangerous Than Nuclear Weapons Putin

روس کےصدرولادیمیرپوٹن نے دنیا کوخبردارکیاہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئرہتھیاروں سےزیادہ خطرناک ثابت ہوگی،اس ٹیکنالوجی سے بےرحم ترین فوجی بھی پیداکیےجاسکیں گے۔

سوچی میں نوجوانوں اورطلبہ سےخطاب کرتےہوئےروس کےصدرپوٹن نے کہا کہ جینیاتی انجینئرنگ ادویہ سازی سمیت کئی شعبوں میں انہتائی سودمندہےمگر جینیاتی انجینئرنگ سےمخصوص صلاحیتوں کےحامل انسان بھی پیداکیے جاسکیں گے۔

روسی صدر نے کہاکہ جینیاتی انجینئرنگ سےذہین ترین ریاضی دان اورماہرموسیقی پیداکیاجاناہی تصورنہیں کیاجاناچاہیے بلکہ جینیاتی انجینئرنگ ہی سےایسافوجی بھی پیداکیاجاسکےگاجوسفاک وبےرحم ہو۔

تکلیف محسوس نہ کرنے والے اورکیےپرشرمندہ نہ ہونےوالےفوجی پیداکیے گئےتوسفاکیت انتہاپرپہنچ جائےگی اور غیرذمہ داری کاایسامظاہرہ نیوکلیئرہتھیاروں سےزیادہ تباہ کن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت ایسےدورمیں داخل ہورہی ہےجہاں انتہائی ذمہ داری کی ضرورت ہے، انسانی اقدارکاخیال رکھاجاناانتہائی ضروری ہے۔

تازہ ترین