• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں تہذیب نام کی کوئی چیز نہیں، ترک صدر

Us Not Civilized Country Erdogan

امریکامیں پندرہ ترک سیکورٹی اہلکاروں پر فردجرم عائدکردی گئی ہےجس پرصدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امریکا میں تہذیب نام کی کوئی چیز نہیں۔

امریکا میں ترک سفارتی اہلکاروںکی گرفتاری اور فردجرم عائد ہونے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ترک صدر اردوان کا کہنا ہے کہ ان کے حفاظتی اقدامات پرمامور سفارتی عملے کو امریکامیں گرفتارکیاجانا بے رحمی ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے مئی میں امریکا کا دورہ کیا تھا، ترک سفیر کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرین اور ترک سیکورٹی اہلکاروں کے جھگڑے میں 11مظاہرین زخمی ہوگئے تھےجس پر امریکی حکام نے 15 ترک سیکورٹی اہلکاروں سمیت 19 افراد کو گرفتار کرلیا تھا جن پر اب فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین