• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک خاندان نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے، لیاقت بلوچ

No Family Should Be Accountable For All Liaqat Baloch

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 60دن میں جے آئی ٹی بناکرسب کا احتساب شروع کیا جائے۔

لاہور میں عزم نو کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا نعرہ سب کا احتساب تھا نہ کہ صرف ایک خاندان کا احتساب۔

انہو ں نے کہا کہ معاشی اور جمہوری کرپشن کی جڑیں بہت گہری ہیں اس لیے سب کو احتساب وقت کی ضرورت ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ نوازشریف عدالتوں میں اپنی صفائی پیش کریں ملک کے ساتھ کھیلنے کا سلسلہ بند کریں ۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف کی مزاحمت سے شہبازشریف اور چودھری نثار علی خان نے ہوا نکال دی ہے اور اب نوازشریف کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں ۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی 2018 کے الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی ۔

تازہ ترین