• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتی چمپینزی کاپرمسرت انداز میں دوست کا استقبال

نیدرلینڈکے چڑیا گھر میں ایک چمپینزی نے اپنی موت سے چند روز قبل اپنے دوست کا انتہائی پرمسرت انداز میں استقبال کیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق59سالہ’ماما‘ نامی چمپینزی نے شدید علالت کے باجود اپنے دوست پروفیسر جان وان ہوف کی غیر موجودگی کو بہت زیادہ محسوس کیا اور اس کے نہ آنے پر وہ اداس ہوگئی۔

ماما بیماری کی حالت میں اپنی زندگی کے آخری دن گن رہی تھی، و ہ سارا دن چپ چاپ رہتی یہاں تک کہ اس نے کھانا پینا بھی چھوڑدیا تھا ۔

ایک روز اچانک اس کا دوست پروفیسر جان اس سے ملنے آیا وہ آنکھیں بند کرکے لیٹی ہوئی تھی اس نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔جب پروفیسر جان نے ماما کو تھپتھپایا تو اس نے آنکھیں کھول کرجان کو دیکھااور اسے دیکھتے ہی ماما کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

اس نے مسکراتے ہوئے اپنے دوست کا استقبال کیااور ان کے ہاتھ سے کھانا بھی کھایادونوں کے اس پیار کی وڈیو بھی بنائی گئی ۔

پروفیسر جان سے ملاقات کے ایک ہفتے بعد ماما مر گئی۔ان دونوں کی دوستی 1972ءسے تھی۔ اور یوں 45سالہ دوستی کا اختتام ہوگیا۔

تازہ ترین