• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا پاکستان تو بھٹو نے بنا کردیا تھا، خورشید شاہ

Bhutto Was Made By The New Pakistan Khursheed Shah

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج نیا پاکستان بنانے کے نعرے لگ رہے ہیں،نیا پاکستان تو بھٹو نے بنا کردیا تھا، بلاول بھٹونانا کی سیاست آگےبڑھائیں گے۔

سکھر میں عوامی اجتماع سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بہت سےلوگ جمہوریت کالبادہ اوڑھ کربڑےبڑےدعوے کرتےہیں،غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک ٹوٹ گیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ لوگ جمہوریت کالبادہ اوڑھ کر بڑے بڑے دعوےکرتے ہیں، وقت بدلنے پر پرندوں کی طرح اڑ جاتے ہیں،پی پی عوام کو اپنا خون دیتی ہے، آپ عوام کا خون پیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرضے لےکر ملک چلانےکی کوشش کی جارہی ہے،جو اپنے ورکرز اور بچوں کو نہیں بچاسکتے وہ قوم کی کیا حفاظت کریں گے۔

تازہ ترین