• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ : 20 سیاحتی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی

Thailand Ban On 20 Tourist Destinations

تھائی لینڈ نے یکم نومبر سے ملک کے 20 اہم ساحلی سیاحتی مقامات پرسگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ہے۔

تھائی حکام کی طرف سے منظور شدہ قانون کے تحت ساحلی سیاحتی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو 3 ہزار امریکی ڈالر سے زائد رقم جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔

یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب ساحلی علاقوں میں صفائی کی حالیہ مہم کے دوران سگریٹ کے 1 لاکھ 40 ہزار باقیات جمع کی گئی تھیں۔

سگریٹ کے یہ ٹکڑے 2 اعشاریہ 5کلو میٹر کے علاقے سے مشہور جزیرہ بوکیٹ کے علاقے پاٹونگ سے جمع کیے گئے تھے۔

نیا قانون ایک ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے جب تھائی لینڈ کے ساحلی علاقوں میں سیاحت کا سیزن شروع ہو رہا ہے۔

تھائی لینڈ کے جزیروں کرابی، کوہ، ساموی، باتایا، بوکیٹ اور فانگ نگا میں بڑی تعداد میں لوگ سیاحت کے لیے آتے ہیں۔

تازہ ترین