• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار و دیگر رہنماؤں نے بانی متحدہ کی سالگرہ منائی، سلمان بلوچ

The Leaders Muthda Pakistan Congratulated Founder Mqm Salman Baloch

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کا کہنا ہے کہ فاروق ستارسمیت کئی متحدہ رہنما بانی ایم کیو ایم سے رابطےمیں ہیں۔

سلمان مجاہد نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں انکشاف کیا ہے کہ متحدہ پاکستان کےقائدین نےبانی ایم کیو ایم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور انہیں سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔

سلمان مجاہد بلوچ کا سلیم صافی سےگفتگو میں کہنا تھا کہ الزامات کا سلسلہ نمائشی ہے،متحدہ پاکستان کے کئی رہنما بانی ایم کیو ایم سے رابطےمیں ہیں۔

اس سے پہلے شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ ایم کیوا یم پاکستان واضح طورپر دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے، پارٹی میں تقسیم کی وجہ عہدے ، پیسہ اور پارٹی پر گرفت حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنےسلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے دھڑے بندی کے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ڈھڑے بندیاں کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس قسم کی حسرت لیے بیٹھے ہیں ان کی ’بیل کبھی مُنڈی نہیں چڑھے گی‘۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پارٹی کے اندر بھی سلمان بلوچ جیسی بے چین روحیں ہو سکتی ہیں، کہ جب انہیں پارٹی سے نکالا گیا تو انہوں نے پوری پارٹی پر ہی الزامات لگانے شروع کر دیئے۔ سلمان مجاہد کے الزامات کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ان کو پارٹی سے نکالے جانے کی وجوہات عوام کے سامنے نہ آ سکیں۔

لندن سے رابطے کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور لندن سے جس قسم کے بیانات اور زبان ہمارے اور ہماری ماؤں بیٹیوں کے لئے استعمال کی جا رہی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر سلمان مجاہد کے علم میں یہ بات تھی تو انہوں نے پہلے اس کا اظہار کیوں نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی باتیں پوری قوم کا وقت ضائع کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں لیکن کچھ روز بعد یہ موضوع اپنی موت آپ مر جائے گا۔

تازہ ترین