• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں ایک ’دپتی ‘نامی گیارہ سالہ بچی میں حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے۔ وہ رنگوں کی دیکھ کر ہی نہیں بلکہ سونگھ کربھی پہچان لیتی ہے۔

اسکی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس کے سامنے کوئی بھی رنگ پیش کیا جائے تو وہ اسے سونگھ کر بتادیتی ہے کہ یہ کونسا رنگ ہے۔ دپتی کا کہناہے کہ یہ صلاحیت اس کے اندر قدرتی طور پر پائی جاتی ہے۔

یہ ایک ایسا عارضہ ہے جو خود بخود پیدا ہوتا ہے اور اس میں انسان کی حس متاثرہوجاتی ہے۔ ایسے لوگوں میں رنگوں کو سونگھنے ، سننے اور یہاں تک کہ چکھنے کی بھی حیرت انگیز اور منفرد صلاحیت عود کر آتی ہے۔

دپتی کی ایک وڈیو منظر عام پر لائی گئی ہے جس میں وہ مختلف قسم کے رنگوں کو سونگھ کر انکی شناخت کررہی ہے۔ وہ ان رنگوں کو اپنی ناک کے قریب لے جاتی ہے اور پھر اسکا رنگ بتاتی ہے۔ وہ اخبار کو سونگھ کر بھی بتا دیتی ہے کہ اس میں کون کونسے رنگ استعمال ہوئے ہیں۔

مقامی رپورٹرز کا کہنا ہے کہ دپتی میں یہ صلاحیت گزشتہ برس پیدا ہوئی۔ اس وقت سے اس نے اپنی قوت شامہ یعنی سونگھنے کی حس کو بہتر بنانے کی مشق شروع کردی ہے۔

انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میں نے دپتی کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور اس امر کا یقین کیا کہ وہ اس پٹی سے باہر نہیں دیکھ سکتیں تاہم اس کے بعد جب اس نے رنگوں کو سونگھ کر اسکی شناخت کی تو میں حیران رہ گیا۔

اس کےعلاوہ وہ اپنی انگلیوں سے اخبار کے فونٹس کو بھی شناخت کرلیتی ہے۔

تازہ ترین