• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کےلیے نااہل سیاسی عہدیدار بھی نہیں بن سکے گا،ترمیمی بل

Will Not Be Able To Become A Leader Politician For The Parliament Amendment Bill Ready

پارلیمنٹ کے لیے نا اہل شخص سیاسی جماعت کا عہدیدار بننے کے لیے بھی نااہل ہوگا ، اپوزیشن نے انتخابات بل 2017میں ترمیم کا مشترکہ بل تیار کرلیا ، کل سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

سینیٹ کے ایجنڈے کےمطابق اپوزیشن کی جانب سے انتخابات بل میں ترمیم کا مشترکہ بل پیش کیا جائے گا۔

انتخابات بل کی شق 203 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے کہ ترمیم کسی نااہل شخص کے پارٹی سربراہ یا عہدیدار بننے سے متعلق ہے۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ جو شخص پارلیمنٹ کا رکن بننے کےلیے نااہل ہو، اسے کسی جماعت کا سربراہ یا عہدیدار بننے کےلیے بھی نااہل قرار دیا جائے۔

ترمیمی بل پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین