• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان سے متعلق دو بری خبریں منظر عام پر آگئیں

Two Bad News About Boxer Aamir Khan Came On One Times

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے لئے ایک ساتھ دو بری خبریں سامنے آئی ہیں، جن میں ایک اسکینڈل سے متعلق ہے تو دوسری ان کے کیرئیر کے حوالے سے ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ایک خاتون صوفیہ کو ناشائستہ الفاظ پر مبنی ٹیکسٹ پیغامات بھیجے، ساتھ ہی ان کے ٹرینر کا کہنا ہے کہ باکسر کا کیرئیر اب ختم ہونے کو ہے ۔

باکسر عامر خان کی پچھلے ماہ ایک ہوٹل کی کار پارکنگ میں صوفیہ سے ملاقات ہوئی، جو پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہیں، اس ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر پیغامات کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔

صوفیہ کا کہنا ہے کہ اسی دوران عامر خان نے اُن کو نازیبا پیغامات بھیجے، اس کے ساتھ ساتھ عامر خان نے اپنی سابقہ بیوی فریال کا ذکر بھی کرتے ہوئے کہا کہ اُس کے ساتھ کسی کا رہنا ناممکن ہے۔

عامر خان نے صوفیہ کو یہ بھی بتایا کہ اُس کی بیوی ایک ماڈل کیلی جینر کی طرح نظر آنے کی کوشش میں اپنے چہرے کا حلیہ بگاڑ رہی تھی۔

دوسری جانب عامر خان کے ٹرینر ڈیو کولڈ ویل کا کہنا ہے کہ باکسر کا کیریئر شدید خطرات سے دوچار ہے کیونکہ عامر خان نے پچھلی مئی سے کسی مقابلے میں حصہ نہیں لیا ہے۔

عامر خان کو اس مقابلے میں کینولو الواریز نے ناک آؤٹ کیا تھا، کولڈ ویل کا کہنا تھا کہ برطانوی باکسر جس طرح کی صورتحال سے دوچار ہے اس پر اُنہیں افسوس ہے۔

تازہ ترین