• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Three Powerful Norwegian Political Positions Hold Women

ناروے کے تین سب سے اہم اورطاقتور عہدوں وزارت عظمیٰ، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ پر خواتین براجمان ہیں۔

دوخواتین مس ایرنا سولبرگ اور مس سیو جنسن پہلے ہی بالترتیب وزیراعظم اور وزیرخزانہ کے اہم اور طاقتور ترین عہدوں پرتھیں لیکن اب اس ہفتے خاتون وزیرخارجہ کے تقرر کے بعد اب یہ تیسرا سب سے اہم عہدہ بھی ایک خاتون کے پاس آگیاہے۔

نئی تقرریوں کے بعد ناروے کی کابینہ کے کل اراکین کی تعداد انیس ہے اور ان میں سے وزیراعظم سمیت 9 خواتین ہیں جبکہ بقیہ دس افراد مرد ہیں۔

ناروے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک خاتون وزیرخارجہ کا تقرر ہوا ہے، اب تک ناروے کی آزادی کے بعد ایک سو بارہ سالوں کے دوران تیس وزیرخارجہ اس عہدے پر فائز ہو ئے جو تمام کے تمام مرد تھے ،تاہم اب یہ روایت ختم ہوئی اور ایک خاتون کا اس عہدے پر تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔

نئی وزیرخارجہ اکتالیس سالہ مس ’’اینے اریکسن سوریدے‘‘ کا تعلق حکمران جماعت (ہورے پارٹی) سے ہے اور وہ اس سے قبل وزیردفاع سمیت متعدد عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

انہیں سابق وزیرخارجہ ’’بورگے بریندے‘‘ کی جگہ وزیر خارجہ تعینات کیاگیا ہے جو اب ورلڈ اکنامک فورم کے ذمہ دار بن گئے ہیں۔ قانون کی ڈگری کی حامل خاتون وزیرخارجہ نے سیاست کا آغاز تھرمسو یونیورسٹی ناروے میں اپنی تعلیم کے دوران کیا اور وہ اس وقت سے ہی اپنی جماعت (ھورے پارٹی) سے وابستہ ہے۔

تازہ ترین