• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ الیون کے پاکستان ٹور میں سیکیورٹی انتظامات نے متاثر کیا، پریرا

Security Arrangements During World Xi Tour Was Affectedparra

سری لنکن ٹی 20 ٹیم کے کپتان تھیسار پریرا نے قیادت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ورلڈ الیون کے ساتھ دورہ پاکستان میں سیریز ہارگئے تھے لیکن وہاں کے سیکیورٹی انتظامات نے بہت متاثر کیا تھا ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ایک روزہ سیریزکے کپتان اوپل تھرنگا کے لاہور آنے سے انکار کے بعد لنکن بورڈ نےٹی 20 سیریز کے لئے تھیسارا پریرا کو کپتان بنادیا ہے ۔

ایک انٹرویو میں پریرا نے کہا کہ کپتان بننا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے ،اس خواب کے سچ ہونے کی مجھے بہت خوشی ہے ، پاکستان کے خلاف ٹی 20 کی ٹیم سلیکشن سے مطمئن ہوں ،کھلاڑی سیریز میں کچھ خاص کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ انہوں نے ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا ، سیکیورٹی کے بہت اچھے انتظامات کئے تھے، بدقسمتی سے سیریز تو ہار گئے لیکن اُنہیں سیکیورٹی نے بہت متاثر کیا۔

تازہ ترین