• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کے چیف جسٹس ایس کے سنہا آسٹریلیا روانہ

Bangladesh Cj Sk Sinha Wents To Australia

بنگلادیش کی حکومت کے ساتھ اختلافات کے بعد چیف جسٹس ایس کے سنہا آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ جسٹس سنہا کی طبیعت ناساز ہے جبکہ جسٹس سنہانے اس کی تردید کی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جسٹس سنہا کو جبری رخصت پر بھیجا گیا ہے۔

بنگلا دیش میں نام نہاد انتخابات ، سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کے بعد حسینہ واجد کی حکومت نے عدلیہ کو بھی نشانہ بنانے کی تیاری کرلی، تین جولائی کو بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نےآئینی ترمیم کے خلاف فیصلہ دیا تھا جس کے مطابق پارلیمنٹ عدلیہ کے اعلیٰ ججوں کا مواخذہ کرنے کا اختیار حاصل کرسکتی تھی۔

چیف جسٹس سنہا کی اچانک بیرون ملک روانگی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب حکومت چیف جسٹس سنہا کے خلاف کرپشن الزامات کے سلسلے میں تحقیقات شروع کرنے والی ہے، ستمبر میں بنگلا دیشی صدر نے جسٹس سنہا کے خلاف گیارہ الزامات کے مبینہ ثبوت پیش کیے تھے۔

حزب اختلاف نے حکمران جماعت عوامی لیگ پر الزام عائد کیا ہے کہ جسٹس سنہا کو ان کی عہدے سے ہٹانے کی سازش ہے۔

تازہ ترین